25 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

نوجوان کو سیر کی لالچ دے کر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور تشدد ثابت ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 نومبر 2021 13:46

25 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
رحیم یار خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12نومبر 2021ء ) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان میں سیر کی لالچ دے کر ایک نوجوان کو اغوا کرکے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ نوجوان کو چولستان لے جانے کی لالچ دے کر کر اغوا کیا گیا۔

ملزمان نے نوجوان سے اجتماعی زیادتی کی اور اسے قتل کر دیا۔پولیس نے مرکزی ملزم سلیم کو گرفتار کرکے نشاندہی کے بعد لاش وقوعہ سے برآمد کر لی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں مقتول کے ساتھ بدفعلی اور تشدد بھی ثابت ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ کو اس حوالے سے اطلاع کر دی گئی۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔دوسری جانب ٹنڈومحمدخان کے علاقے شوکت کالونی کے رہائشی 14 سالہ ابراہیم آرائیں کو تین افرادنے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ بچے والد کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں تین افراد مزمل راجپوت ، جاوید حاجانو اور زاہد مگھنار کے خلاف این سی رپورٹ داخل کرائی ہے۔ پولیس نے واقع میں ملوث ایک لڑکے زاہد مگھنار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکے ابراہیم کو میڈیکل رپورٹ کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادباغ میں 10 سالہ بچے سے بدفعلی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ بچے کے والد کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابقملزم عبدالشکور نے بچے کو چیز دینے کے بہانے اپنی دوکان پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں