رحیم یار خان،ڈپٹی کمشنرنعان یوسف کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا اور کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

کورونا سمیت خسرہ و روبیلا مہم کے دوران تمام ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ،تمام افسران فیلڈ ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کی یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

اتوار 21 نومبر 2021 17:10

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنرنعان یوسف کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا اور کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سمیت خسرہ و روبیلا مہم کے دوران تمام ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور تمام افسران فیلڈ ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کی یقینی بنائیں تاکہ تمام اہداف باآسانی حاص کئے جا سکیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈاکٹرزبیر اقبال، ڈاکٹر عمران سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ہدایت کی کہ ویکسین ٹیموں کو ہدایت کی جائے کہ وہ بچوں کو ویکسین لگاتے وقت ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خانپور،صادق آباد میں ویکسین کے بعد متاثر ہونے والے بچوں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان نے بتایا کہ گذشتہ روز ضلع میں 9ماہ سی15سال تک عمر 1لاکھ80ہزار330بچوں کو خسرہ و روبیلا کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ اس مہم کے دوران ضلع میں مجموعی طور پر11لاکھ15ہزار93بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے اس مہم کے دوران 20لاکھ53ہزار864بچوں کو ویکسین لگانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں