عمران خان کی مقبولیت سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے

رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی ناکامی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان

اتوار 25 ستمبر 2022 00:20

عمران خان کی مقبولیت سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2022ء) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے اور رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی ناکامی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوعمران خان کی احتجاج کی کال پر اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اسلام آباد میں احتجاج کی کال طاقت دیکھ کر دی جائے گی اور تیاریوں کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں عمران خان کا فلاپ شو ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے بعد اگر یہ آپ کی ٹائیگر فورس کی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں