رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سواروں نے اداکار راشد محمود کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور ان پر تشدد بھی کیا

وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی، مجھے لگتا ہے کہ مجھ پر تشدد کرنے والے کچے کے ڈاکو تھے،اداکار

جمعہ 13 جون 2025 10:30

رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سواروں نے اداکار راشد محمود کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور ان پر تشدد بھی کیا
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سواروں نے اداکار راشد محمود کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور ان پر تشدد بھی کیا ہے۔اس حوالے سے راجن پور سے جاری کیے گئے بیان میں اداکار راشد محمود نے بتایا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ بیوی کو لینے جا رہا تھا کہ رحیم یار خان میں موٹر سائیکل سواروں نے میری گاڑی کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اور دیگر افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے والے زبردستی مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔اداکار نے بتایا کہ وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی، مجھے لگتا ہے کہ مجھ پر تشدد کرنے والے کچے کے ڈاکو تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں