پولیس اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹے گی جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہاہے‘آرپی او بہاولپور عمران محمود

منگل 17 ستمبر 2019 15:54

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) آر پی او بہاولپور عمران محمود کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹے گی بہتر سے بہتر تبدیلیاں لاتے رہیں گی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام ڈی پی اومحمد اکرم بھی ہمراہ تھے آر پی او عمران محمود نے کہا ہے کہ رحیم یارخان شہر بھر کی اہم شاہراہوں 30 داخلی خارجی راستوں اور اندرون شہر کیمروں کی تنصیب کر دی گئی 150 کیمروں کی تنصیب سے کرائم میں خاصی حد تک کمی آئے گی 150 میں 120 فکس اور 30 ریوالونگ کیمرے نصب کئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے اہلکار تعینات ہیں کیمروں کی تنصیب سرویلینس پروجکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جس میں عوامی نمائندوں اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خطیر فنڈز دیئے ہیں ضلع بھر کے تھانہ جات میں صحافیوں اور عوام کے موبائل فون لیجانے پر کوئی پابندی نہیں اگر کسی تھانے میں موبائل لیجانے کے متعلق کوئی شکایت ہوئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن ہو گا صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ تا حال موصول نہ ہوئی ہے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صلاح الدین کیس انڈر انویسٹیگیشن ہے پوسٹمارٹم کی فرانزک رپورٹ کے بعد اگر کوئی پولیس اہلکار ملوث پایا گیا تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ضلعی پولیس کے افسران بھی موجود تھی-

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں