رحیم یار خان ،کراچی سے مری سیر کرنے جانے والی فیملی کی کار الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق، سات زخمی

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:07

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) کراچی سے مری سیر کرنے جانے والی فیملی کی کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھوٹے بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 5 پرترنڈہ محمدپناہ ٹول پلازہ سدھو والی کے قریب ٹیوٹا کرولا کارنمبری بی کے کیو 734 تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اٴْلٹ گئی ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے 3ایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ کرریسکیوآپریشن شروع کردیا 8کارسواروں میں سے ایک سوار موقع جاں بحق اور سات خمیوں کو ریسکیوایمبولینسوں کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹرلیاقت پور منتقل کردیا جہاں دو افراد حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں