ایم فائیو موٹروے پر اقبال آباد انٹر چینج کے قریب 48ہزارلیٹر سے بھرا پٹرول ٹینکر الٹ گیا، امدادی کاروائیاں شروع

موٹروے پولیس،پنجاب پولیس،ضلعی انتطامیہ موقع پر پہنچ گئی،موٹروے پولیس نے 5سومیٹر کے ایریا کو کارڈن آف کردیا

پیر 27 جنوری 2020 14:58

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ایم فائیو موٹروے پر اقبال آباد انٹر چینج کے قریب 48ہزارلیٹر سے بھرا پٹرول ٹینکر الٹ گیا، امدادی کاروائیاں شروع،موٹروے پولیس،پنجاب پولیس،ضلعی انتطامیہ موقع پر پہنچ گئی،موٹروے پولیس نے 5سومیٹر کے ایریا کو کارڈن آف کردیا۔

(جاری ہے)

ریسکو1122زرائع کے مطابق اقبال آباد انٹر چینج کے قریب کراچی سے ساہیوال جانے والا پٹرول ٹینکر تیز رفتاری کی باعث الٹ گیا،،ترجمان ریسکیو عدنان شبیر کے مطابق پٹرول ٹینکر میں 48ہزا لیٹر پٹرول موجود ہونے کی اطلاع ہے،دثے کے بعد ٹینکر سے پٹرول کی لیکج ہونا شروع ہوگئی،،اطلاع ملتے ہی ریسکیو،موٹروے پولیس،پنجاب پولیس اور ضلعی انتطامیہ موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں،موٹروے پولیس نے ایم فائیو موٹروے کی حادثہ کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ملبہ ہٹانے کی ہیوی مشینری بھی طلب کرلی ہے،ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں