ڈینگی ہمارے ملک میں علاقائی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، چوہدری یوسف سعید

پیر 14 جون 2021 17:02

ڈینگی  ہمارے ملک میں علاقائی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، چوہدری یوسف سعید
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں عالمی ڈینگی ڈے اورآگاہی سیمینارمنعقدکیاگیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فوکل پرسن ڈینگی چوہدری یوسف سعیدتھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی اب ہمارے ملک میں علاقائی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، اور ملیریایادیگر ویکٹر بارن ڈیزیزکی طرح موجود ہے جوموافق موسمی حالات میں زیادہ سر اٹھاتا ہے۔

یہ وائرس ڈینگی مچھر کی مادہ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اس بچاؤکے لیے اپنے کالج،دفاتراورگھروں کے اندر صفائی کا خاص خیال رکھیں، روم کولر میں پانی روزانہ تبدیل کریں، گملوں، لانز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پرانے ٹائر، پلاسٹک کی بوتلیں اوردیگر کباڑ چھتوں پر اکٹھا نہ کریں تاکہ بارش کا پانی جمع ہوکرڈینگی کی افزائش کاباعث نہ بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھرمکاؤمہم کوپورے ضلع میں منظم طریقے سے چلایاجارہاہے، ادارے میں صفائی کے معیارکوبہترپایاگیا، سٹور، لیب، واش رومز،کلاس رومزورکشاپس کی صفائی کوبھی دیکھاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ادارے میں سپرے کوبھی مکمل کروایاگیاہے، ادارہ ہذاکے پرنسپل انجینئرحبیب احمدسیال نے مہمان خصوصی کاشکریہ اداکیا، اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کاتعاون ہمیشہ ادارے کے ساتھ بھرپوررہتاہے۔اس موقع پرطلباء کولیکچراورپمفلٹ بھی دیے گئے اورشعورآگاہی واک بھی نکالی گئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں