رحیم یار خان‘ کار سوار فیملی کا لودھراں کے قریب ٹرالر کے ساتھ خوفناک ٹریفک حادثہ ‘ماں، بیٹا، بیٹی سمیت تین افراد موقع پر جابحق

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:35

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) رحیم یار خان کی کار سوار فیملی کا لودھراں کے قریب ٹرالر کے ساتھ خوفناک ٹریفک حادثہ ماں، بیٹا، بیٹی سمیت تین افراد موقع پر جابحق جبکہ دیگر خاندان کے چار افراد شدید زخمی پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے سات افراد کار میں پتوکی سے رحیم یار خان کے لئے سفر کررہے تھے کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے بعد خوفناک حادثہ رونما ہوگیا چار شدید زخمیوں کو لودھراں ہسپتال میں داخل کرادیاگیا جبکہ تین میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے رحیم یار خان روانہ کردیا گیا جہاں ان کا نماز جنازہ ادا کیا جائے گا -

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں