رحیم یارخان،عدالت کے حکم پربیوی کوخرچہ، نان و نفقہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مدیون کو ایک سال کی سزا کا حکم

جمعہ 12 نومبر 2021 16:03

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2021ء) عدالت کے حکم پربیوی کوخرچہ، نان و نفقہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مدیون کو ایک سال کی سزا کا حکم۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں اجراء کے مقدمہ زینت بی بی بنام محمد ندیم میں خرچہ نان و نفقہ کی ڈگری کی رقم مبلغ 5لاکھ 18ہزار ادا کرنے کے لیے مدیون محمد ندیم کو عدالت کی جانب سے بار بار نوٹس ارسال کیے گئے مگر مدیون نے عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کی جس پر عدالت کی جانب سے گزشتہ روز دوران سماعت کے دوران بیلف نے مدیون کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا ۔مدیون نے فوری طور پر رقم ادا نہ کرنے کا عذر پیش کیا جس پر عدالت نے مدیون کو ایک سال کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں