پاک فوج اور سکیورٹی ادروں کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے ، چوہدری محمد بوٹا طاہر

جمعہ 24 فروری 2017 13:25

رحیم یار خان۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ھادی عالم ویفئیر سوسائٹی رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہا کہ دشمن نے پاک سر زمین کو لہو لہان کر کے اپنی شامت کو آواز دی ہے ۔ پاک فوج اور سکیورٹی ادروں کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے ۔ ملک دشمن قریب المرگ پھڑ پھڑاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ بزرگان دین اور معصوم عوام اور ملکی سلامتی اداروں پر حملوں سے قوم کمزور نہیں یکجا ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہون شریف ، لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن پاک کے کسی بھی حصہ میں گولی چلے ، بم پھٹے یا پھر کوئی ملک دشمن کسی بھی طریقہ پر وطن عزیز میں عدم استحکام کے لئے دہشت پھیلائے تو دل ڈوب ڈوب جاتا ہے اور اس کی تکلیف روح کی گہرائیوں میں محسوس ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک پاک کے دشمن نے ملک کے کونے کونے میں پاک سر زمین کے رکھوالوں اور معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلی ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار اور دل سوگوار تو ہے لیکن ہماری مسلح افواج و دیگر سکیورٹی اداروں نے جس طرح دشمن پر جوابی وار کیا ہے اس سے میں ناعاقبت اندیش دشمن کو قریب المرگ تڑپتا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر ملک دشمنوں کی آخری سانسیں ثابت ہوں گی اور انشااللہ پاکستان امن کا گہورا بن کر ترقی کی نت نئی منزلیں طے کرتا رہے دشمن ناکام تھا ہے اور ہمیشہ نامراد رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں