حکومت کی عمدہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل چکی ہیں،حاجی عبداللطیف بھٹی

پیر 27 فروری 2017 12:37

رحیم یار خان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی عمدہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل چکی ہیں آج پاکستان کے ہرچھوٹے بڑے شہرمیں ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں مخالفین کواسی بات کاغم کھائے جارہاہے کہ2018ء تک اگراسی رفتار سے ترقیاتی کام جاری رہے تواگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی اسی وجہ سے نت نئی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہاروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یارخان حاجی عبداللطیف بھٹی نے پاکستان یوتھ ونگ کے چیئرمین چوہدری ظہیرعباس کے ساتھ اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ ضلع رحیم یارخان کومثالی ضلع بناکردم لینگے، عوام نے جس محبت سے ہمارانتخاب کیاہے وہ قرض ہے ، شہر کوصاف ستھرا بناناہمارامشن ہے شہربھرمیں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کسی قسم بھی کوئی بھی شکایات ہوتی ہے تواسے پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں،میںعوام کی محبت کاقرض کبھی نہیں بھلاسکتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رحیم یارخان میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کااتحاد مثالی ہے اور یوتھ ونگ کے نوجوان ہی ملک پاکستان کاسرمایہ ہیں ۔اس موقع پرچوہدری ظہیرعباس نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ شہرمیں خوبصورت پارکس،سٹریٹ لائٹس،خوبصورت سڑکیں صفائی ستھرائی اس بات کاثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں