چولستان میں غیر قانونی شکارکھیلنے والے چار ملزمان گرفتار

منگل 14 اگست 2018 22:14

رحیم یار خان۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) چولستان میں غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کیخلاف ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر مجاہد کلیم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کاروائی‘ غیر قانونی شکار کھیلنے والے چار ملزمان گرفتار‘ شکاری جیپ‘ اسلحہ اور شکار کیا گیا خرگوش قبضہ میں لے لیا‘ غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے‘ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر کو اطلاع ملی کہ چولستانی علاقے میں اس وقت ایک سبز رنگ کی جیپ نمبر MNH 9103 پر چار سے پانچ افراد غیر قانونی طور پر شکار کھیل رہے ہیں وائلڈ لائف اہلکاروں کی ایک ٹیم نے انہیں چاہ کلر والا کے قریب گھیرے میں لے کر حراست میں لے لیا۔

شکاریوں میں بدنام زمانہ اشتہاری شکاری نور نبی عرف شمی ڈاہا جو کہ محکمہ وائلڈ لائف کو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا کو دیگر ساتھیوں اعجاز حسین‘ قربان احمد‘ محمد جمشید اور شاہد حسین سمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے ملزمان کے قبضے سے ایک شکار شدہ خرگوش‘ اسلحہ ڈبل بیرل گن ایک عدد‘ سنگل بیرل گن ایک عدد‘ 15 کارتوس برآمد کر لئے۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر مجاہد کلیم نے میڈیا کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان لوگوں کو آدھا گھنٹہ ہوا تھا چولستان میں یہ صرف ایک خرگوش کا شکار کر سکے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسی کو بھی غیر قانونی شکار کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں