پی ٹی آئی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے ،چوہدری آصف مجید

پیر 17 ستمبر 2018 23:49

رحیم یار خان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہپاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے، اورکرپشن سے چھٹکارادلاناہے، انشااللہ عوام کی توقعات پرپورااتریں گے ،پی ٹی آئی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے اور میرٹ پرکام ہوںگے،ِ پاکستان تحریک انصاف اقرباء پروری کو ختم کرکے ہر شخص کو اس کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق زندگی کے قومی دھارے میں شامل ہونے اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریگی، انشااللہ اب ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگا اوربہت جلدملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوںمیںکھڑاہوگا، پاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈل شاپنگ مال کے تاجروں کے ملنے والے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماء عدنان رشیدالمعروف سنی چوہان، عاصم غنی، فیصل سعید، اجمل چوہدری، اصغرشاہ، میاں کاشف، شاہدغنی، سہیل چیمہ، اشرف سپراودیگرموجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں