گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر22سالہ نوجوان نے زہریلا سپرے پی کر خودکش کرلی

پیر 17 ستمبر 2018 23:50

رحیم یار خان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء)آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر22سالہ نوجوان نے زہریلا سپرے پی کر خودکش کرلی، تفصیلات کے مطا بق ڈہرکی کارہائشی22سالہ میر عبداللہ نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی لیا، حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود نوجوان میرعبداللہ جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں