100روزہ پلان میں عوامی ریلیف شامل ہے، چوہدری آصف مجید

منگل 18 ستمبر 2018 23:09

رحیم یار خان۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ 100روزہ پلان میں عوامی ریلیف شامل ہے، وزیراعظم کاسوروزہ پلان میں بھی عوام کی فلاح اورانہیں ریلیف کی فراہمی کوترجیحی دی گئی ہے، عوام کی خدمت سے بڑھ کرکوئی اورکام نہیں ہوسکتا،ان خیالات کااظہارانہوں نیانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ آئی ٹی اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب،پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر آصف جلیل، پروفیسر عمران بشیر ودیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی طور پر فوکس کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان ملک میںایسانظام لاناچاہتے ہیں جس کے زریعے گراس روٹ لیول پرعوام کوریلیف ملے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یقین دلایاکہ وہ حلقہ پی پی 262کی ہریونین کونسل کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرائیں گے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بتایا کہ خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی اس خطہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں ہزاروں طلباء وطالبات جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر آصف جلیل ، پروفیسر محمدعمران بشیر نے چوہدری آصف مجید کو ایم پی اے بننے پر مبارکباد دی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں