واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے،چوہدری آصف مجید

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:44

رحیم یار خان۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ کی دین اسلام کی قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائیگا اوریہ قربانی ہمیں باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، واقعہ کربلاء جرات اور بہادری اورصبر استقامت کی عظیم داستان ہے، آج سے چودہ سوسال پہلے دین حق کے لیے اہلبیت کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،دشمن اورباطل قوتیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں اندرونی اوربیرونی سازشوںکامقابلہ ہمیں ایک پلیٹ فارم جس میں اسلام کی سربلندی ہوجمع ہوناہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم عاشورکے حوالہ سے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ محرم الحرام تمام مسلمانوںکے لیے انتہائی عقیدت واحترام کامہینہ ہے، واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے، محرم الحرام کے ان ایام میں ہمیں واقعہ کربلاکویادرکھناہوگا، انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ نے عظیم اورلازوال قربانی دیکرقیامت تک کیلئے انسانیت کی بقاء کی جنگ لڑی اوردین اسلام کوسربلندکردیا ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں