ادبی تنظیم’’سوچ ‘‘ کے زیراہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:44

رحیم یار خان۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ادبی تنظیم’’سوچ ‘‘ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی نواسہ رسولؐ سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ محفل مسالمہ منعقدہوئی، محفل مسالمہ میں شرکاء نے اپنے اپنے کلام پڑھ کرحضرت امام حسینؓ کی قربانی کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ادبی تنظیم سوچ کے صدرناصرمحمودلالہ نے کہاکہ نواسہ رسولؐ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے کربلاکے مقام پرقربانی کی جوتاریخ رقم کی وہ قیامت تک قائم رہے گی اورانسانیت اس قربانی کے صدقے بقاء حاصل کرتی رہے گی، انہوں نے کہاکہ کربلاحق وباطل کی پہچان ہے نواسہ رسولؐ نے اپنی جان تودے دی مگرتاقیامت تک انسانیت کی بقاء اوردین اسلام کوزندہ کردیا۔

اس موقع پرمعروف مذہبی سکالرپروفیسرحفیظ الرحمٰن قاضی، پروفیسرمحسن بلوچ، مجیدحسین زیدی، محمدفرحان عامر، محمدنویداورصائمہ گل نے حضرت امام حسینؓ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کربلاکامعرکہ حق اورباطل کے درمیان تھاجس میں حضرت امام عالی مقامؓ نے شہادت پاکراسلام کوزندہ کردیااوریہ درس دیاکہ جب کبھی تمہارامقابلہ کسی باطل قوت کے ساتھ ہوتوڈٹ جائواورحق کاپرچاربلندکرتے رہو، انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلاکورونماء ہوئے 14سوسال گزرگئے حسینیت آج بھی زندہ ہے اوریزیدکاکوئی نام لینے والانہیں، اس موقع پرمقررین نے اپنے اپنے مخصوص اندازمیں نواسہ رسولؐ حضرت امام عالی مقامؓ کے حضورسوزوسلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربلائینڈآفیسراعجازاحمد، سلامت علی خان، عمانویل عامی ودیگرموجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں