عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،چوہدری جاوید اقبال وڑائچ

منگل 16 اکتوبر 2018 00:05

رحیم یار خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے عوامی منصوبوں کو ترجیح دی اور پورے ملک میں رپورٹس کے نام پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر عوامی فلاح کے لئے اقدامات اٹھائے، بشیر مال پر عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وژن عوام دوست ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جس کے ثمرات جلد عوام کو میسر آسکیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ہرصورت حل کریں گے، قبل ازیں انہوں نے حلقہ کے عوام کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں