موٹر وے پولیس نے لاپتہ بچے ورثاء کے حوالے کردیے

منگل 16 اکتوبر 2018 00:05

رحیم یار خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) موٹر وے پولیس نے لاپتہ بچے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر چوہدری عطاء محمد نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر وے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین کی پاسداری سمیت قومی شاہراہ کو مسافروں کے لئے محفوظ بنایا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز گشت اور جانچ پڑتال کے دوران سب انسپکٹر شاہد وسیم اور ہیڈ کانسٹیبل وسیم سجاد نے ضلع جھنگ کے رہائشی دو کمسن بچوں محمد ابراہیم اور عبدالرحمن کو اقبال آباد کے نزدیک پکڑا اور ان سے کوائف طلب کئے تو بچوں نے بتایا کہ وہ مدرسے سے بھاگ کر جارہے ہیں، اپنے گھر بھی نہیں جانا چاہتے جس پر انہوں نے بچوں کے والد اللہ رکھا کو بلا کر انہیں اس کے حوالے کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری عاطف شہزاد، ڈی ایس پی فیصل فراز، انسپکٹر عاصم جلال چوہدری، سب انسپکٹر محمد شکیل و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں