اپوالیڈیز کلب کے ممبران کی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات، دیامیربھاشا ڈیم کیلئے 1لاکھ77ہزار مالیت کا چیک پیش کیا

منگل 16 اکتوبر 2018 00:05

رحیم یار خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) اپوالیڈیز کلب کے ممبران کی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے ملاقات، دیامیربھاشا ڈیم کے لئے 1لاکھ77ہزار مالیت کا چیک ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ اپوا لیڈیز کلب خواتین کی فلاح وبہبود اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ادارہ ہے جس نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بہترین خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے اپوا لیڈیز کلب کی تزئین و آرائش او ربہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد میں شامل نائب صدر بلقیس اصغر گجر، مسز نسرین لطیف، مصباح فاروق گجر، مس شگفتہ منصور، مسز ساجدہ عاشق، مسز فہمیدہ یوسف، مسز شمیم شہزاد، مسز روبینہ عرفان نے ڈپٹی کمشنر کو دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 1لاکھ77ہزار مالیت کا چیک فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اپوا لیڈیز کلب نے محدود وسائل کے باوجود خواتین کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت بے سہارا خواتین اور بچیوں کو مختلف فنی تربیت کے کورسسز کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپوا لیڈیز کلب کی بہتری کے لئے ڈپٹی کمشنر کو کردار اد اکرنے کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں