متوازن خوراک ہی صحت مند زندگی کی ضامن ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

رحیم یار خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ متوازن خوراک ہی صحت مند زندگی کی ضامن ہے، خوراک کی مقدار اور معیار برقرار رکھنے سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے، پاکستان میں لائف سٹائل کے مطابق خوراک لینے کا رواج نہیں رہا جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہا ہے اور ہماری نوجوان نسل اس سے بری طرح متاثرہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے زیر اہتمام عالمی خوراک ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کا استعمال جسم کی ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فوڈ سیکورٹی، شہریوں کو ملاوٹ سے پاک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہتر غذائوں کے استعمال نہ کرنے کے باعث ماں اورنوزائیدہ بچوں کی صحت شدید متاثر ہے ، متوازن خوراک ہی صحت مند زندگی کی ضامن ہے ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں محبو ب اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو غذائی تحفظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رائو اشفاق احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد طاہر نے اپنے خطاب میں گوشت، سبزی، دالوں، دودھ سمیت دیگر قدرتی خوراک کے استعمال اور اہمیت بارے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کچن گارڈننگ کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام اپنے گھروں میں کچن گارڈننگ کے تحت معیار ی سبزیاں اگا سکتے ہیں جس کے لئے محکمہ زراعت بھر پور تعاون کرکے گا۔سیمینار میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت، سول سوسائٹی محکمہ سوشل ویلفیئر، تعلیم و دیگر اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر آگہی واک کے انعقاد کیا گیا جو ڈپٹی کمشنر آفس اختتام پذیر ہوئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں