میپکو کا ضلع بھر میں کریک ڈائون جاری، مز ید 39بجلی چور پکڑے گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

رحیم یارخان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بجلی چوری کرنے وا لوں کے خلاف میپکو کا ضلع بھر میں کریک ڈائون جاری مزید 39بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جاری کریک ڈائون کے دوران پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کی تعداد300سے زائد ہوگئی، تفصیل کے مطابق ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا کریک ڈائون جاری رہا، ایس ڈی اوز میپکو نے کوٹلہ معززین، موضع کھوکھراں، نواں کوٹ، طاہر شہید، للو والا، کوٹلہ ماہی، نیل گڑھ ، راجڑی، اللہ آباد، دینوں شاہ، میرے شاہ ، موضع قسمانی کے علاقوں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کربجلی کی چوری کرنے کی اطلا ع پر ٹیموں نے ان علاقوںمیں چھاپے مارکر مزید39بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلیے، پکڑے جانے وا لوں میں غلام اکبر، کبیر احمد، یار احمد، آصف، ایوب، زاہد حسین، غلام یٰسین، بلال احمد، بلال خان، صدیق، لیاقت علی، راشد، وقار علی، خلیل احمد، اقبا ل احمد، اسلم، اللہ نواز، عامر،صابر، دلشاد، خمیسیٰ، احمد بخش، محبوب احمد، عرفان، اکرم، یٰسین وغیرہ شامل ہیں، بعد ازاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، واضح رہے کہ جاری کریک ڈائون کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے صارفین کی تعداد 300سے تجاوز کرگئی ہے۔

lh/mik/msc2121

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں