بجلی چوری کرنے والے 12صارفین کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:03

رحیم یارخان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ڈی اوز میپکو کے چھاپے، ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 12صارفین کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ڈی اوز میپکو نے احسان پور، چک54این پی، چک40این، چاچڑاں ،تھہڑ اور موضع نذر محمد کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مار ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 12صارف ملزمان احمد بخش، محمدآصف، ارشاد احمد، رحمت اللہ، گہنہ، محمد عیسی اورخلیل احمد وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس تھانہ کوٹ سبزل، بھونگ اور آباد پور نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں