ڈینگی کے تدارک کے لیے بھرپورمہم چلائی جائے، صفدرحسین وڑائچ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:58

رحیم یارخان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر صفدرحسین وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے بھرپورمہم چلانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈینگی مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی دی جائیگی، اس کے لیے این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کی جائیںگی،محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی کے تدارک کے لیے کام کریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں گذشتہ روز اپنے آفس میں ڈینگی کے تدارک کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صفدر حسین نے شرکاء میٹنگ پر یہ بات زوردیکر کہی کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اوراس کی آگاہی لوگوں میں بھی پیدا کی جائے، انہوں نے کہا ہمیں اپنے گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا اس کی ابتداء سب سے پہلے ہمیں گھروںاوردفاتر سے کرناہوگی،تمام دفاترسمیت گھروں کی چھتوں کو صاف ستھرا رکھا جائے، پانی جمع ہونے والی جگہوں کو بالکل صاف ستھرا رکھا جائے کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسوشل ویلفیئر آفیسر محمد افضل، سماجی رہنماء و صدر انجمن فلاح مریضاں ملک عابد فیروز، عبدالخالق کانجو، ممتازحسین ، محمدعمران ودیگر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں