ڈپٹی کمشنرسے پاکستان کونسل آف فلم تھراپسٹ کے نمائندگان کی ملاقات

بدھ 24 اکتوبر 2018 00:50

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے پاکستان کونسل آف فلم تھراپسٹ کے نمائندگان گل اعوان اور محمد حمزہ کی ملاقات، حکومت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزر کے مشترکہ اشتراک سے تکمیل ہونے والے فاطمہ فرٹیلائزر ٹرسٹ ہسپتال کو ایف بی آر سے ٹیکس استثنی دلانے کے حوالہ سے گفتگو۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایم ایس فاطمہ فرٹیلائزر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر افضل ثاقب سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ حکومت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزرکے اشتراک سے بننے والا فاطمہ فرٹیلائزر ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کسی بھی منافع کے بغیر ایک رفاہی ہسپتال ہے جس میں غریبوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اس موقع پر پاکستان کونسل آف فلم تھراپسٹ کے نمائندگان نے بتایا کہ انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے لیا ہے اور اسے مرکزی کونسل میں پیش کر کے منظوری لی جائے گی اور پاکستان کونسل آف فلم تھراپسٹ کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ کی مدد سے اس ہسپتال کو مالی امور سمیت مشینری کی خریداری کے لئے ٹیکس فری قرار دے دیا جائے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں