3نامعلوم ڈاکوبنک سے رقم نکلوانے والے شخص سے 50ہزارروپے کی نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 24 اکتوبر 2018 00:50

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) کار پرسوار3نامعلوم مسلح ڈاکوبنک سے رقم نکلوانے والے شخص سے 50ہزارروپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چک98این پی کارہائشی مختار احمد بنک سے 50ہزا رروپے کی نقدی نکلوا کر اپنے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران کار پر تعاقب کرنے والے 3مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا ، اسلحہ کی نوک پر اس کے پاس موجود50ہزارروپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرارہوگئے ،پولیس نے متاثرہ مختار احمد کی رپورٹ پر نامعلو م کار سوار ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں