ملک کی تعمیروترقی اورعوام کے حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں‘ چوہدری جاویداقبال وڑائچ

منگل 13 نومبر 2018 23:57

رحیم یارخان۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کی تعمیروترقی اورعوام کے حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں‘ پی ٹی آئی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے محکموں کومضبوط بنارہی ہے تاکہ بنیادی مسائل دہلیزپرحل ہوسکیں‘ مرحوم اسماعیل منگریوکی صحافتی خدمات لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق ‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ میاں منشاء ودیگرکے ہمراہ سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب محمداسماعیل منگریومرحوم کی وفات پران کے والدآدم خان منگریو‘ بھائی حیدرمنگریواوربیٹے علی گوہرمنگریوسے تعزیت کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کی بہتری کے لیے عوام سے کیے گئے وعدے مرحلہ وارپورے کیے جارہے ہیں‘ عوامی مسائل کاخاتمہ یقینی بنائیں گے ‘ حلقہ کی پسماندگی دورکرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں