کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال کی زیر صدارت ڈویژنل ایگری کلچر ٹاسک فورس اینڈ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ شوگر ملز کو مقررہ مدت میں چلانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ضلع میںامسال کپاس، گندم، آئل اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پانی کی منصفانہ تقسیم سمیت چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال کی زیر صدارت ڈویژنل ایگری کلچر ٹاسک فورس اینڈ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں کاشتکاروں کے حقوق اور فلاح وبہبودکے اقدامات جاری ہیں جبکہ جعلی کھاد و زرعی ادویات کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی چوری کی روک تھام کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)احسان علی جمالی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور متعلقہ تحصیلوں کے محکمہ انہار کے ایکسین شامل ہے جو پنجند کینال پر غیر منظور شدہ موگے بند کروا کرنہری پانی کی چوری روکیں گے۔اجلاس میں کسان تنظیموں کے رہنما حاجی ریاض چیمہ ، جام فضل احمد گانگا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اشفا ق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں