شوگر سے اگاہی کے عالمی دن کے موقع پرشیخ زید ہستال ومیڈیکل کا لج کی طرف سے ایک آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) شوگر سے اگاہی کے عالمی دن کے موقع پرشیخ زید ہستال ومیڈیکل کا لج کی طرف سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں پر نسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن،ایم ایس شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹر شبیر عالم ،پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین ،ڈاکٹر غلام فرید ،انچارج شوگر کلینک ڈاکٹر محمد محسن رضا سمیت تمام شعبہ جات کے ڈاکٹرز نے شر کت کی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر عبدالرحمن ،ڈاکٹر شبیر عالم ،پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین ،ڈاکٹر غلام فرید ،انچارج شوگر کلینک ڈاکٹر محمد محسن رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر سے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا شوگر دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا ایک ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے یہ دوسری بیماریوں سے بہت مختلف ہے جو خاموشی سے انسان کے جسم میں پنپتی رہتی ہے پاکستان میں شوگر کی شرح 26فیصد ہے جبکہ دنیا بھر میں 421ملین اس کی شر ح ہے انہوں نے بتا یا کہ وہ خاندان جس میں یہ مرض مورثی چل رہا ہے وہ ماحولیاتی عناصر کو تبدیل کرکے قسم دوئم سے بچائو ممکن بنا سکتے ہیں ماحولیاتی عناصر میں مضرصحت مند خوراک اورورزش کی کمی ،سیگرٹ کاا ستعمال اوررات کو دیر تک جاگنا شامل ہیں برگر ،پیزااورکولا مشروبات بھی شوگر کے ہونے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شوگر ایک مہلک مرض ہے جو دل دماغ ،گردے آنکھوں اورعصابی نظام پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے پیغام ہے کہ اس کو مکمل کنٹرول میں رکھیں ان کے اعضائے ریسہ کی حفاظت رہے ۔

(جاری ہے)

واک میں ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل کی تنظیمیں بشمول انصاف ڈاکٹرز فورم،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹرشفقت خان کورائی سمیت،ینگ نرسزایسوسی ایشن ،ایمپلائرزایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں