پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حکماء اور ایلوپیتھی ڈاکٹرز کی تربیتی نشست اختتام پذیر

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حکماء اور ایلوپیتھی ڈاکٹرز کی تربیتی نشست اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ماہرین صحت نے حکماء اور ایلوپیتھی ڈاکٹرز کو لیکچرز دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ مریضوں کو بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ صحت و توانا معاشرے کی تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے مطابق بیماریوں کا علاج یقینی بنانے کے لئے جدید طرز پر مبنی طریقہ علاج اپنانا چاہئے۔ بعد ازاں انہوں نے تربیتی نشست میں شریک حکماء اور ایلوپیتھی ڈاکٹرز کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں