ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیاض احمد پنسوتہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیاض احمد پنسوتہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، ایس ایچ او اے ڈویژن اسلم خان اور ٹریفک سٹاف نے خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتہ نے گزشتہ روز رحیم یار خان پہنچ کر بطور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پرڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، ایس ایچ او اے ڈویژن اسلم خان اور ٹریفک سٹاف نے انہیں گلدستے پیش کر کے اور مالا پہنا کر خوش آمدید کہا اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میرٹ پر جاری کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس ان کے دور تعیناتی میں بہتر خدمات سر انجام دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں