مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے مالیت کا جواء پولیس کا کامیاب چھاپہ 30جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، مرغے بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیے ، جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:06

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے مالیت کا جواء پولیس کا کامیاب چھاپہ 30جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، مرغے بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیے ،درجنوں جواری موقع سے فرار پولیس نے فرار اور گرفتار، جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ جعفر آباد کے علاقہ میں سینکڑوں افراد مرغوں کی لڑائی پر بھاری رقم کے ساتھ جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر چھاپہ مارکر مرغوں کی لڑائی پر بھاری رقم کے ہمراہ جواء کھیلنے میں مصر وف30جوار ویں صاد ق وغیرہ کو مرغوں سمیت گر فتار کرکے دائو پرلگی ہوئی بھاری رقم ، موبائل فون، موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں جبکہ درجنوں جواری موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں گرفتار اور فرارہوجانے والے جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں