زندگی کا اچھا وقت محکمہ کے نام کرنے والوں سے کٹھن وقت میں بھرپور تعاون کیا جائے گا، ایس پی انوسٹی گیشن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:59

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے کہا ہے کہ زندگی کا اچھا وقت محکمہ کے نام کرنے والوں سے کٹھن وقت میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف حادثات اور بیماریوں کی وجہ سے معذور اور بیمار اہلکاروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں نے محکمہ پولیس کو اختیار کیا تھا وہ آپ کی زندگی کا وہ سنہری دور تھا بھر پور جسمانی قوت ، ذہنی صلاحیتیں اور ہمہ قسم کی پھرتی عروج پر تھی آپ لوگوں نے محکمہ پولیس کے زریعے مملکت پاکستان کی عوام کے لئے بہترین خدمات سر انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں