بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا ایکشن، 6بجلی چور صارفین رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 21:51

رحیم یارخان ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا ایکشن جاری مزید6بجلی چور صارفین رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے، برقی تنصیبات کاٹ دی گئیں جبکہ پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کرلیے ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر میپکو نے ضلع بھر میں بجلی چور صارفین کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ چک27این پی، کوٹ سنجر، چک 140اے، مڈ در باری اور ماڈل ٹائون کے علاقوں میںصارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے کار روائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف صارفین آغا اورنگزیب ، عقیل احمد، سجاد احمد، رب نواز، عبدالمالک اور محمد اقبال کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر برقی تنصیبات کاٹ دیں بعدا زاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں