ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کاشہر میں قائم نئی جدید ای لائبریری کا دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کاشہر میں قائم نئی جدید ای لائبریری کا دورہ، چیف لائبریرین محمد صادق اورسٹاف نے ان کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لائبریری وزٹ کے دوران تمام سہولیات کا جائزہ لیا، چیف لائبریرین محمد صادق نے انہیں لائبریری کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں کتابوں ، ای لیب، ڈیجیٹل لائبریری اور آڈیٹوریم کی سہولت موجود ہے ،ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور لائبریری میں موجود نواجون طلباء طالبات سے مختلف سوالات کئے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیںگی تاکہ زیادہ سے زیادہ نئی نسل ای لائبریری کی طرف مائل ہو اوران کی اخلاقیات کی آبیاری ہوسکے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں