رحیم یارخان، نامعلوم مسلح ڈاکوں نے نوجوان سے ہزار وں روپے مالیت کی موٹرسائیکل، موبائل فون چھین لیے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر نوجوان سے ہزار وں روپے مالیت کی موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون چھین لیے، ڈاکو فرار،پولیس نے تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھارے اووٹ کارہائشی شکیل احمد اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے کام کے سلسلہ میں بازار کی جانب جارہا تھا کہ اسی دوران 3نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے گھیرلیا اور اسلحہ کی نوک پر اس کے پاس موجود70ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل اور45ہزارروپے مالیت کے دوقیمتی موبائل فون چھین کر باآسانی موقع سے فرارہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فرارہونے والے ڈاکوں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی تاہم ڈاکو فرارہونے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں