رحیم یارخان، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،11گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،11گرفتار 30کلوبھنگ، چرس، 134لیٹرشراب،92بوتل ولایتی اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا، قبضہ میںلے کرتھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوران گشت پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر بھٹہ کالونی، پائپاں والا پل، عباسیہ پل، چک115پی، ڈھنڈگاگڑی، موضع عظیم شاہ، چک64پی، کوٹ سمابہ، موضع ولانہ، چک200پی، رحمان کالونی، خان بیلہ اور ٹھل حمزہ کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مارکر 11ملزمان محمد حفیظ سی30کلوبھنگ، عبداللطیف سی400گرام چرس، اعجاز حسین سی350گرام چرس، امین الرشید سی180گرام چرس، نعیم نوازسی32لیٹرشراب، اللہ دتہ سی40لیٹرشراب، عبدالمنان سی25 لیٹرشراب، صغیراحمد سی47لیٹرشراب، محمدخالق سے 92بوتل ولایتی شراب، محمداحمد سے پسٹل30بور معہ5روند،محمد سلیم ریپٹر12بور معہ2کارتوس،مختیاراحمدسے کلاشنکوف معہ59روند، اور ملزم غلام احمد سے پسٹل30بورمعہ5روندبرآمدکرلئے، قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں