ایس ڈی اوز میپکو کے چھاپے، ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 32صارفین گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایس ڈی اوز میپکو کے چھاپے، ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 32صارفین کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ ایس ڈی اوز میپکو نے عملہ کے ہمراہ بغداد کالونی، نویں ارائیاں‘ مڈالیاس، کوٹلہ ماہی، للووالا، کوٹلہ خان لاڑ، موضع کالکاں، موضع طلبانی، موضع اشرف شاہ، سنجر مشائخ، موضع امید علی بھیٹ، چک23این پی، چک108این پی، امیر پور اور موضع رنداں کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مارکر ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والی32صارف ملزمان محمدجاوید، زمان خان، جان محمد، شبیراحمد، شہزاد خان، عبدالعزیز، مختاراحمد، محمدبلال، زاہد منیر، محمدرمضان، فواد خان، عظیم بخش، غلام مرتضی، محمداختر، محمدفاروق، جام حاجی، منیراحمد، محمد سلیم، عبدالقیوم، محمدماجد، نذرحسین اور عبدالکریم وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں