حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی سمت پررواں دواں ہے‘وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسروبختیار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:52

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی سمت پررواں دواں ہے‘ پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیوں سے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں‘ چنددنوں کی کارکردگی سے ملک کے حالات بہترہوئے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی عوامی حقوق کی ترجمانی کویقینی بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نئے صوبوں کے قیام اورترقیاتی بجٹ کی منصفانہ تقسیم پربھرپورتوجہ دے رہی ہے ‘ جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یارخان کے تمام حلقوں میں میرٹ پرترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں