رحیم یارخان،ٹریفک حادثات، دوافراد جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:52

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، تیزرفتار ٹرک نے 65سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا 2جاں بحق، ٹرالر اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔پولیس نے کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ سردار گڑھ کے قریب تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل زین علی بعمری17سال سوار ہوکر شہر کی طرف جارہا تھا کہ تیزرفتار ٹرالر نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 17سالہ زین علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی د م توڑگیاجبکہ دوسرا حادثہ تاج چوک کے نزدیک پیش آیا جہاں 65سالہ موٹرسائیکل سوار سوہنے خان اپنی موٹرسائیکل پر سوارہوکر جارہاتھا کہ اسی دوران تیزرفتار ٹرک نے بے قابوہوکر اسے کچل ڈالاجو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا، جبکہ ٹرالر اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں