رحیم یارخان ،پتنگ بازی پر مکمل پابندی کردی گئی

بدھ 13 فروری 2019 22:23

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ضلع رحیم یارخان میںپتنگ بازی پر مکمل پابندی کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات ہیں کہ وہ اپنی تحصیلوں میں اس غیر قانونی فعل کو روکنے کے لئے ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ کاروائیاں کریں۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی کرنے اور اس کی خریدو فروخت و تیاری میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری و فروخت پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں