رحیم یارخان،چارماہ میں بجلی چوری میں ملوث1069افرادکے خلاف مقدمات درج

پیر 18 فروری 2019 21:40

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان میں انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلے میں گزشتہ چار ماہ کے دوران بجلی چوری میں ملوث 1090افراد کے خلاف کاروائیاں کی جس میں سی1069افراد کے خلاف بجلی چوری ثابت ہونے پر مقدمات اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں مراسلے ارسال کئے گئے اور 993مقدمات درج کرائے گئے جبکہ ان سے بجلی چوری کی مد میں مجموعی طورپر1کروڑ26لاکھ46ہزار 427روپے سے زائد کی ریکوری ہوچکی ہے۔

یہ بات ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری اعتزاز نجم، ایس ای واپڈا شہزاد حبیب گل، فوکل پرسن جام محمد نعیم سمیت پولیس،سپیشل برانچ اوردیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف کارائیوں کے سلسلے میں میپکواور انسداد بجلی چوری کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں انسداد بجلی چوری کمیٹی کی کارکردگی کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ سلیم ، جنرل سیکرٹری اقبال حسن، سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزا نے ملاقات کی مختلف تحصیلوں میں درپیش عوامی مسائل بارے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر جمیل نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں