رحیم یار خان، شیخ زید ہسپتال میں سائیکل سٹینڈ ٹھیکیداروں کی اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی ،دو افراد گرفتار

پیر 25 مارچ 2019 18:31

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کی شیخ زید ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں مریضوں اور ان کے ورثاء سے سائیکل اسٹینڈ ٹھیکیداروں کی جانب سے اوور چارجنگ کرنے پر کارروائی کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق شہریوں کی جانب سے شیخ زید ہسپتال میں موٹر سائیکل و کار اسٹینڈ کے ٹھیکداروں و عملہ کر شہریوں سے بدتمیزی ، اوور چارجنگ اور پارکنگ پرچی پر فیس درج نہ۔

(جاری ہے)

ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ خود اس معاملہ کو چیک کریں اسسٹنٹ کمشنر نے شیخ زید ہسپتال کے مختلف پارکنگ اسٹینڈ کا وزٹ کیا اور عملہ کو اوور چارجنگ میں ملوث پایا جس پر موقع سے دو افراد کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے اور شیخ زید ہسپتال انتظامیہ۔کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے، اوور چارجنگ کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے اور پارکنگ پرچی پر فیس واضح طور پر نمایاں درج کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں