رحیم یارخان،پولیس کا جوے کے اڈوںپر چھاپہ، 19جواری گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 23:43

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پولیس کا جوئے کے اڈوںپر چھاپی19جواری گرفتار،3فرار، پولیس نے دائوپرلگی ہوئی رقم، تاش کے پتے، موبائل فون برآمد کر لئے، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کوا طلاع ملی کہ موضع پوران اور رحمان ٹائون کے علاقوں میں افراد سرعام تاش کے پتوں کے ذریعے جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پرپولیس نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر 19جواریوں محمد اکمل، تیجا جی وغیرہ رنگے ہاتھوں پکڑکر دائوپرلگی ہوئی رقم، تاش کے پتے، موبائل فون برآمد کرلیے جبکہ 3جواری موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گرفتار اور فرار ہونے والے جواریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں