رحیم یارخان، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل ڈالا، ایک جاں بحق، تین شدیدزخمی،مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 23:51

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل ڈالا، ایک جاں بحق، تین شدیدزخمی، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ سہجہ کی حدود کوٹلہ معززین کے علاقہ کے رہائشی امتیازاحمد نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کابھائی شاہدمشتاق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ کوٹلہ معززین سے کچھ ہی فاصلہ پر نامعلوم ٹریکٹرڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اس کابھائی شاہدمشتاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کے ہمراہی تینوں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرچھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا۔

بھائی امتیازاحمد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں