رحیم یارخان،میپکو نے بجلی چوری کرنے پرچھ صارفین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مقدمات درج

منگل 23 اپریل 2019 23:51

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) میپکو نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث 6 صارفین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا برقی تنصیبات کاٹ دیں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدما ت درج۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ رو زایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ داعو والا، رحیم آباد، شمس آباد، جمال آباد ، عظیم ٹائون کے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو کی ٹیموں نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر 6بجلی چور صارفین عبدالرحمن، محمد شفیق، غلام سرور، محمد ماجد، منظور احمداور محمد ذیشان کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر ان بجلی چور صارفین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں