شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان کے دو درجن سے زائد ڈاکٹرز محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت اور محکمہ صحت ڈاکٹرز کے مستقبل اور مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز محکمہ صحت کے افسران اپنی من مانیاں کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں

جمعرات 25 اپریل 2019 17:22

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) حکومت اور محکمہ صحت ڈاکٹرز کے مستقبل اور مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز محکمہ صحت کے افسران اپنی من مانیاں کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے پچاس سے زائد ینگ ڈاکٹرز نے حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کھا اس موقع پر وائی ڈے اے کے پیٹرن چیف ڈاکٹر شبیر وڑائچ اور دیگر ڈاکٹر ز نے کھا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان اور ادویات کی کمی کے باعث ?ئے روز مریض موت کے منہ میں جا رہے ہیں بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ساٹھ کے لگ بھگ ڈاکٹرزپانچ سال سالوں سے کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ایمرجنسی وارڈ سمیت آپریشن تھیٹر,آئی سی یو , اور وارڈز میں مانیٹرز, وینٹیلیٹرز, کی کمی سہولیات کا فقدان ہے ادویات کی قلت, سٹی سکین مشین کی خرابی سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 1950 میں قائم شیخ زید ہسپتال کی پرانی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے متعدد مرتبہ مختلف وارڈز میں خستہ حال چھتیں گرنے سے حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر حکومت پنجاب کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور محکمہ صحت نے وائی ڈے اے سے کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اس بارے میں پرنسپل شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر مبارک علی سے ٹیلی فون پر موقف لینے کی کوشش کی انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا-

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں