رحیم یار خان ‘سپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کروڑ 77لاکھ مالیت کے 183500 تھیلے اور 18336 بوریاں گندم برآمد‘ تمام دکانیں، فیکٹریاں اور گودام سیل

جمعہ 17 مئی 2019 15:18

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ذخیرہ کی گئی چینی اور گندم بھاری مقدار میں برآمد کاروائی لطیف اینڈ سنز فیصل روڈ رحیم یار خان، ملک نور محمد اینڈ سنز خان پور، بسم اللہ کاٹن فیکٹری اقبال آباد اور گیلانی فلور ملز شہباز پور روڈ صادق آباد میں کی گئی جہاں سے تقریباّاٹھارہ کروڑپچیس لاکھ کی مالیت کے 57393 چینی کے بیگ برآمد کیے گئے دوسری کاروائی کے دوران گل کاٹن فیکٹری مئو مبارک روڈ، ڈائمنڈ کاٹن فیکٹری مئو مبارک روڈ، الحلال کاٹن فیکٹری کچی منڈی لیا قت پور، الکرم جنرز خان پور اور میاض کاٹن فیکٹری سے تقریبا 35کروڑ 77لاکھ مالیت کے 183500 تھیلے اور 18336 بوریاں گندم برآمد۔

(جاری ہے)

تمام دکانیں، فیکٹریاں اور گودام سیل۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں