پاکستان کی ترقی وسلامتی کے لیے پوری قوم متحدہے،سیکٹرکمانڈر این ایچ ایم پی رحیم یار خان

جمعرات 15 اگست 2019 18:46

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس رحیم یار خان چوہدری عاطف شہزادنے کہاہے کہ کشمیری مسلمانوں پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ بھارت کومنہ توڑجواب دیں گے، افواج پاکستان اورپولیس فورس ملک میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کرداراداکررہی ہیں، ہمارے آباؤاجدادنے قربانیاں دے کروطن عزیزحاصل کیاجس کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ حاضرہے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کمپلیکس میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام میں لازوال قربانیاں دی گئیں اورآج ہم آزادحیثیت سے زندگی گزاررہے ہیں، پاکستان کی ترقی وسلامتی کے لیے پوری قوم متحدہے اوراسے امن کاگہوارہ بنائیں گے۔اس موقع پررئیس ممتازمصطفے ایڈووکیٹ،میاں شریف راشد سمیت موٹروے پولیس کے افسران واہلکاران کی کثیرتعدادموجودتھی۔ قبل ازیں جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں